کمٹہ 13؍اپریل (ایس او نیوز)کمٹہ پولیس نے انترولی کے قریب غیر قانونی طور پر ریت سپلائی کرنے والی لاری ضبط کرلی ہے۔ اور لاری مالک سمیت تین لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی قسم کے دستاویز کے بغیرریت سے بھرا ہوا ٹرک گوکرن سے سرسی کی طرف لے جایا جارہا تھا۔پولیس نے ٹرک کو روک کر معائنہ کرنے کے بعد اسے ریت سمیت ضبط کرلیا۔اس معاملے میں لاری مالک درشن کاوری، ڈرائیور شیویابلاری مٹھ اور سچن نامی تین افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔